پنجاب پولیس کی کارروائیاں، 165 منشیات فروش گرفتار

Apr 21, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)  ڈرگ فری پنجاب کیلئے پولیس صوبہ بھر میں ان ایکشن ہے اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں جس کے نتیجے میں سینکڑوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 297 چھاپے مارے گئے، منشیات کے مکروہ کاروبار میں ملوث 165 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 159 مقدمات درج کئے گئے جبکہ ملزمان کے قبضے سے 94 کلو چرس، 432 گرام آئس اور 1881 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ترجمان پنجا ب پولیس نے مزیدکہاکہ 26 فروری سے جاری خصوصی مہم کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر  15962 چھاپے مارے گئے، منشیات فروشوں کے خلاف 7623 مقدمات درج کرتے ہوئے 8097 ملزمان کوگرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 5220 کلو چرس، 95 کلو ہیروئن، 26 کلو سے زائد آئس، 216 کلو افیون، 102816 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

(روز نامہ پاکستان)

*******************