قصور/پھولنگر میں بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار

قصور/پھولنگر میں بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ملزم کی فوری گرفتاری پر ڈی پی او قصور اور پولیس ٹیم کو شاباش۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قصورکے علاقہ پھولنگر میں بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والے سفاک ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرنے پر ڈی پی او قصورطارق عزیز اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر Never Againمہم کے تحت صنفی جرائم کی روک تھام کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں، بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والے سفاک ملزم کے خلاف قانونی کاروائی جلد مکمل کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈی پی او قصور طارق عزیز نے کہاکہ قصور، پھولنگر کے علاقہ میں بیوی کی ناک اور کان کاٹنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا گیا،متاثرہ خاتون کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس ٹیم نے فوری کاروا ئی کرتے ہوئے مرکزی ملزم خاوند لطیف سمیت دو ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا گیا، جبکہ تیسری خاتون ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ ڈی پی او قصور نے کہاکہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی ایس پی پتوکی متاثرہ خاتون کے گھر پہنچے، تیمارداری کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر407)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, April 23, 2024