وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری
 صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 16 ہزار سے زائد چھاپے، 7929 مقدمات درج، 8412 ملزمان گرفتار۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی ڈرگ فری پنجاب مہم کے سلسلے میں صوبہ بھر میں ٹارگٹڈ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ خصوصی مہم کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 16 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے، 57 دنوں میں منشیات فروشوں کے خلاف 7929 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 8412 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ملزمان کے قبضے سے 5374 کلو چرس، 27 کلو گرام سے زائد آئس، 216 کلو افیون، 97 کلو ہیروئن، 105910 لٹر شراب برآمد کی گئی۔
ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 229 چھاپے مارے گئے،منشیات کے کاروبار میں ملوث 90 ملزمان گرفتارجبکہ 87 مقدمات درج کئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے 44 کلو چرس، 360 گرام آئس اور 862 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو منشیات کے خلاف آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سپیشل ٹیمیں منشیات اسمگلرز، ڈیلرز سمیت سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا زہر پہنچانے والوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر408)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, April 23, 2024