ڈرگ فری پنجاب، لاہور سمیت صوبہ بھر میں کارروائیاں، 86 ملزم گرفتار

Apr 23, 2024

لاہور (نامہ نگار) ڈرگ فری پنجاب کے لئے پولیس نے ایک ہی دن میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے اڈوں پر 236 چھاپے مارے اور منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف 83 ایف آئی آر درج کرتے ہوئے 86 ملزمان کو گرفتار کر کے 56 کلو گرام چرس، ایک کلو ہیروئن، 840 گرام آئس اور 828 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ دریں اثنا اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائیوں میں 252 کلو منشیات برآمد کر کے 8 ملزمان گرفتار کر لئے۔ راولپنڈی میں کوریئر آفس جانے والے پارسل سے 470 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ پنڈی بھٹیاں میں موٹروے پولیس کے تعاون سے ملزم سے 78 کلو افیون اور 732 کلو چرس برآمد کی گئی۔ کالاشاہ کاکو موٹروے ٹول پلازہ لاہور کے قریب ملزم سے 36 کلو چرس، 12 کلو افیون اور 1.4 کلو ہیروئن برآمد کی۔ 

(روز نامہ نوائےوقت)

********************