صوبہ بھرمیں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 125ملزمان گرفتار

Apr 26, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،ایک ہی دن میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے اڈوں پر 300 سے زائد چھاپے مارے گئے، منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف 122 مقدمات درج کرتے ہوئے 125 ملزمان کوگرفتارکیا گیا ملزمان کے قبضہ سے 52 کلو چرس اور 1346 لٹر شراب بر آمد کی گئی  26 فروری سے جاری خصوصی مہم کے دوران صوبہ بھر میں منشیات کے ملزمان کے اڈوں پر 17251 چھاپے مارے گئے، منشیات فروشوں کے خلاف 8142 مقدمات درج کرتے ہوئے 8631 ملزمان کوگرفتار کیاگیا، ملزمان کے قبضہ سے 5497 کلو گرام چرس، 97 کلو ہیروئن، 216 کلو افیون، 27 کلو آئس، 108183 لٹر شراب بر آمد کی گئی۔

(روز نامہ پاکستان)

********************