گورنر پنجاب سے قائم مقام آئی جی پولیس کی ملاقات

Apr 25, 2017

 عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے

مال روڈ:  گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ سے قائم مقام آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن(ر) محمد عثمان نے ملاقات کی جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے تمام وسائل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی استعداد کار میں اضافے اور مزید بہتری لانے کے لئے انہیں تمام تر ضروری سہولیات فراہم کی جار ہی ہیں ۔

 (روزنامہ سٹی 42)